بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک صدر اور اہلیہ کی عام شہری کے گھر پر افطاری

صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول امینہ اردوان نے ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ترک صدر اور ان کی اہلیہ نے نا صرف ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی جبکہ اہلخانہ کے ساتھ افطار کیا بلکہ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دیئے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افطار کے موقع پر پھل اور کھجوروں سمیت سادہ اشیا موجود تھیں جن سے تقریباً ہر عام انسان افطاری کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.