ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ترکی میں دو ہفتے کی کورونا پابندیاں لگا دی گئیں

ترکی میں رمضان المبارک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ہفتے کی پابندیاں لگا دی گئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹلوں سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ بیکریز کے اوقات کار بھی کم کر دیئے گئے۔

ترکی میں رات کے کرفیو کے وقت میں اضافہ کرتے ہوئے 9 بجے کے بجائے 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کردیا گیا ہے۔

انٹرسٹی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی محدود کردیا گیا جبکہ بند جگہوں پر تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ادھر بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں 19 اپریل سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.