بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیجنگ سے ویکسین لے کر PIAکا طیارہ اسلام آباد لینڈ کر گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 6852 بیجنگ سے تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں۔

قومی ایئر لائن کا دوسرا جہاز دوپہر 12 بجے اور تیسرا آج رات 12بجے ویکسین لے کر پاکستان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ حفیظ خان نے بتایا تھا کہ تین بوئنگ 777 طیارے ویکسین لینے کیلئے چین روانہ کیے گئے تھے جن کی آج سے مرحلہ وار واپسی شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.