پنجاب کے شہر بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پیٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل گیا ہے جبکہ عمارت شدید متاثر ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.