بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھوک سے تڑپتے بندروں کا اسکول پر دھاوا

تھائی لینڈ کے صوبے لوپبوری کے ایک اسکول پر بندروں نے دھاوا بول کر قبضہ کرلیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ اور طالب علموں کو محصور ہونا پڑا۔

لپوری صوبے کے اسکول میں بندروں نے منگل کے روز قبضہ کیا اور وہ وہاں کے سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے رہے۔

بندروں نے سوئمنگ پول کے ساتھ اسکول میں رکھے کوڑے دانوں کو بھی اپنے قبضے میں لیا اور وہ وہاں کھانا بھی تلاش کرتے رہے۔

انہوں نے طالب علموں کا بچا ہوا لنچ بھی کھایا جبکہ کوڑے دان میں پڑی چیزوں کو کھا کر اپنی بھوک مٹائی۔

ایک طالبہ نے بتایا کہ بندروں کے قبضے کے بعد طالب علم سوئمنگ پول اور گراؤنڈ میں نہیں جا پارہے تھے کیونکہ وہ بہت غصے میں‌ تھے اور حملے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بندروں نے جس روز اسکول کے سوئمنگ پول پر قبضہ کیا، اُس دن گرمی کی شدت بہت زیادہ تھی، وہ ساری دوپہر پانی میں تیراکی کرتے نظر آئے۔

محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا تھا کہ بندروں نے بھوک اور گرمی کی شدت کی وجہ سے اسکول پر حملہ کیا، وہ بھوک اور گرمی ختم ہونے کے بعد خود ہی عمارت سے نکل جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.