ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بھارت: 3 نئے زرعی قوانین کیخلاف نئی دہلی کے بارڈرز پر احتجاج جاری

بھارت میں 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف نئی دہلی کے بارڈرز پر کسان رہنماؤں کا احتجاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یوگیندر یادو سمیت 20 کسان رہنماؤں کو نوٹس بھیج دیا ہے، جس میں کسان رہنماؤں کو تین دن میں جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

پولیس کمشنر نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر پریڈ کے دوران کسان رہنماوں نے اشتعال انگیز خطاب کیا تھا، اس کے علاوہ کسان رہنما تشدد کے واقعات میں بھی شامل رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان یونینوں نے ٹریکٹر پریڈ کے لیے طے کردہ شرائط پر عمل نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 25 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں اور 93 افراد کو گرفتار کیا چکا ہے، غازی پور بارڈر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.