جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بھارت: پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے گئے، ماں چل بسی

بھارت جہاں ان دنوں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، وہاں ایسے ایسے انسانیت سوز واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جس سے کہ حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں چند پولیس اہل کار ایک کم عمر نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں۔ 

یہ آکسیجن سلنڈر اس نوجوان نے اپنی کورونا وائرس سے انتہائی متاثرہ ماں کے لیے حاصل کیا تھا لیکن پولیس والوں نے اس سے یہ چھین لیا۔

اس دوران ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ (کورونا وائرس سے محفوظ رہنے والا سوٹ) پہنے ان سے آہ و زاری کرتا رہا کہ یہ اسے لیجانے دے کیونکہ اسکی قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس والے سلنڈر چھین کر لے جاتے ہیں۔ اس واقعہ کے دو گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.