بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں مقدمہ، گریٹا نے بھارتیوں کو صاف جواب دیدیا

بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اندراج مقدمہ کے بعد ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنما گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

اس ٹویٹ کے بعد اُن کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

گریٹا نے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور کسی کی کوئی دھمکی مجھے حمایت سے نہیں روک سکتی۔‘

گریٹا نے لکھا کہ ’پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔‘

سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن کے خلاف دہلی پولیس کے سائبر سیل نے سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.