بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ملکوں میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے، امریکی ادارہ صحت

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے پر امریکی ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مئی کے وسط تک بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات یومیہ 13 ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔

  رپورٹ میں پاکستان میں بھی مجموعی کیسز اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ انسیٹیوٹ کی پروجیکشن رپورٹ کے مطابق بھارت اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں وسط مئی تک کورونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔

جنوبی ایشیا میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے سے دنیا بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وسط مئی تک دنیا بھر میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جا سکتی ہے، جبکہ بھارت میں وسط مئی تک کورونا سے یومیہ اموات 13 ہزار تک جا سکتی ہیں۔

پاکستان میں اگست تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار اور مجموعی اموات 28 ہزار 500 تک بڑھ سکتی ہیں، بھارت اور دیگرجنوبی ایشیائی ممالک میں وسط مئی کے بعد سے کورونا کیسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.