جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

بھارتی جبر و استبداد سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی ،شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور شاہ محمود قریشی کا بھارتی سرکار کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر کہنا ہے کہ بھارتی جبرو استبداد سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اٹھارہ ماہ سے جموں کشمیر میں مکمل بلیک آوٹ ہے، اس دوران نہتے کشمریوں کے گھروں کو آگ لگائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.