اتوار4؍شوال المکرم 1442ھ 16؍مئی2021ء

بھارت، سمندر کے اندر شادی کی انوکھی تقریب

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندر کی گہرائیوں میں محبت کرنے والا جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا دورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کے لیے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس پہن کر غوطے لگائے اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔

وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔ اپنے جیون ساتھی وی چننا دورئی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سافٹ ویئر انجینیئر دلہن سویتھا نے ایک ماہ تک غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.