منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

بگ باس 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اُوم چل بسے

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اُوم فالج کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سوامی اُوم کو گزشتہ دنوں فالج کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سوامی اُوم کے دوست مکیش جین کے بیٹے ارجن جین کے مطابق سوامی اُوم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود بھی بیمار تھے اور کمزوری کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

بعدازاں انہیں فالج کا دورہ پڑا اور 15 دن کے اندر اندر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور آج وہ انتقال کر گئے۔

سوامی اُوم کی آخری رسومات آج دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سوامی اُوم کا شمار بگ باس سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ میں کیا جاتا ہے اور انہیں شو میں غیر مناسب حرکت کرنے کے باعث نکال دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.