جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بچوں کےٹک ٹاک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق اٹلی میں 10 سالہ بچی کے خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کئے جس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.