پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء

بلوچستان کے کئی اضلاع میں خون جماتی سردی

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں آ ج کل خون جماتی سردی ہے۔ کوئٹہ میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید ٹھنڈ ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ، کالام میں منفی نو جبکہ ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.