بلوچستان میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کی خاتون بیورو کریٹ کا ایک ماہ میں چار مرتبہ تبادلہ کیا گیا، فریدہ ترین کا 11 فروری سے 16 مارچ تک چار جگہوں پر تبادلہ ہوا۔
11 فروری کو فریدہ ترین کو پہلے اے سی کوئٹہ اور دوبارہ 16 فروری کو سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا۔
اسی ماہ 25 فروری کو فریدہ ترین کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں سکیشن آفیسر ون تعینات کردیا گیا۔
16 مارچ کو فریدہ ترین کو سیکشن آفیسر کامرس اینڈ انڈسٹریز تعینات کردیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یہ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں بلکہ ملازمت کا حصہ ہے۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ فریدہ ترین ایک سمجھدار ذہین اور محنتی بیوروکریٹ ہیں۔
Comments are closed.