صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، ووٹ کے لیے ہر جگہ جاسکتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی الیکشن جیت کر سینیٹر بن گئے، وہ ان کے پاس بھی ووٹ مانگنے گئے تھے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ کے عہدہ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
صادق سنجرانی گزشتہ تین سال سے چیئر مین سینیٹ چلے آرہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ جمعرات کو اپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد کیا۔
Comments are closed.