بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا کوہ پیما علی سدپارہ اور ٹیم کی گمشدگی پر اظہار تشویش

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ علی سدپارہ نے ملاقات میں کے ٹو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، علی سدپارہ کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے دعاگو ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.