بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو لاہور قیام کے دوران جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملیں گے، ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے لاہور کے قیام کے دوران جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین اس دوران پی پی کے سینئر رہنماؤں سمیت مقامی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے قمر الزمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضیٰ کو کل بلاول ہاؤس لاہور طلب کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.