بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری کی پیر پگارا سے ملاقات، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور پیر پگارا کی راجا ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں چیئرمین پی پی پی نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ 

اس ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.