بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو زرداری کوہالہ پہنچ گئے

یوم یک جہتیٔ کشمیر پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج مظفر آباد میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں مظفر آباد روانہ ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے علاقے کوہالہ پہنچ گئے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مظفر آباد میں جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔

سابق وزیرٍِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز مظفر آباد پہنچ چکی ہیں جہاں پر ان کا استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج مظفر آباد میں یکجہتیٔ کشمیر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جلسے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر قائدین بھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.