بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلال سعید کا اپنے بھائی سے جھگڑے پر موقف سامنے آگیا

اپنے بھائی سے جھگڑے کی فوٹیج  منظرعام پر آنے  کے بعد گلوکار بلال سعید کا موقف بھی سامنے آگیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

گلوکار نے کہا کہ میرے بھائی نے بہت بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا۔

بلال سعید کا کہنا تھا کہ  یہ میرا نجی مسئلہ تھا جو حل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑ ے کی ویڈیو بھی  منظر عام پر آ ئی تھی۔

ڈولفن پولیس کی موجودگی میں بلال سعید نے اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑا کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.