بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برمنگھم فینکس کا پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس سال برطانیہ میں ہونیوالے دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم برمنگھم فینکس نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

دی ہنڈریڈز کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کے لیے مختلف ٹیموں نے اکثر کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے۔

ٹیم برمنگھم نے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لندن اسپرٹ نے محمد عامر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا۔

گزشتہ برس سدرن بریو کے لیے پک ہونے والے شاداب خان کو ری ٹین نہیں کیا گیا۔

کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن 2020 میں ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.