ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا سے اموات ایک لاکھ سے بڑھ گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں۔ کورونا کے مریضوں اور اس سے اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 

برطانیہ میں کورونا کیخلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب یہاں وائرس سے اموات ایک لاکھ سے بڑھ گئیں۔ جس کے بعد برطانیہ کورونا سے ایک لاکھ اموات والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد برطانیہ کورونا سے ایک لاکھ اموات والا پانچواں ملک بن گیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ انفیکشن کی شرح دیکھ کر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.