بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت منسوخ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے  بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے میں رہیں گے جبکہ وہ اس سال کے آخر میں اُن سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کافی خراب ہوچکی ہے، بھارت میں گزشتہ  12 روز میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دلی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے بستروں اور آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.