اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

براڈ شیٹ انکوائری، سندھ بار نے بھی عظمت سعید کی مخالفت کردی

سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے بعد سندھ بار کونسل نے بھی عظمت سعید کے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سندھ بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کے وقت جسٹس (ر) عظمت سعید ڈپٹی نیب پر اسیکیوٹر اور پاناما کیس میں بینچ کا حصہ تھے۔

اپنے اعلامیے میں سندھ بار کونسل نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کیس کا فیصلہ بلاتاخیر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.