اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

بختاور بھٹو کی شادی کےجشن کیلئے لیاری کا ککری گراؤنڈ سج گیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے جشن کے سلسلے میں لیاری کا ککری گراؤنڈ سجا لیا گیا ہے، لیاری میں بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا جشن آج شام کو ہوگا۔

ککری گراؤنڈ لیاری میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے، ککری گراؤنڈ میں مہندی، روایتی لیوا، ڈانڈیا اور دیگر رسمیں ہوں گی۔

جشن کی تقریب کے اختتام پر آتش بازی بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ککری گراؤنڈ لیاری میں بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریبات ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.