ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کا نکاح ہوگیا

محمود چوہدری کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب  میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپر، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.