بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں نے ٹول ٹیکس ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رہائشیوں نےکہا کہ اسکول، کالج، دفاتر، اسپتال اور کاروبار کے لئے جانے پر روز ٹیکس کیسے دے سکتے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حکام نوٹس لیں ورنہ ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ریذیڈنٹس ایسوی ایشن راحیل ہارون نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود رہائشیوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اور دیگر رہائشیوں نے کہا کہ ہرگاڑی سے بھتہ لیا جارہا ہے۔ ہم شہر کے باہر نہیں شہر میں رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.