بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرین: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت فیصلوں کا نفاذ

بحرین میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت فیصلے نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرینی سپریم کونسل برائے صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے ملازم آن لائن کام کریں گے، 70 فیصد تک سرکاری ملازمین گھروں سے ڈیوٹی دیں گے۔

سپریم کونسل برائے صحت نے انڈور اسپورٹس ہال اور سوئمنگ پولز بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، لیکن اسپیشل اسپورٹس ہالوں کے باہر جسمانی ورزش کی مشروط اجازت ہوگی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ زیادہ سے زیادہ 30 افراد ایکسرسائز کرنے کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.