بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرین میں اے ٹی ایمز کو بم سے اڑانے کی کوششں ناکام

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بحرین کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی جانب اے ٹی ایمز کو بم اڑانے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

 بحرینی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ایجنسی کے تعاون سے دارالحکومت میں دہشتگردی کی 2 کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق دہشتگردوں نے دو مختلف علاقوں میں بینک کی اے ٹی ایم میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ مقامات پر رکھے جانے والے بم  پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیئے۔

تحقیقاتی اداروں نے بم نصب کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.