بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کا افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

امر یکی صدر جو بائیڈن نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماؤں سے ورچوئل ملاقات کی۔

صدر بائیڈن نے پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید سے ورچوئل ملاقات میں کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہوگا۔

طاہر جاوید نے جیونیو زسے گفتگومیں ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ امریکی صدر نے مسلمانوں سے متعلق وعدے پورے کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.