بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن نے امریکا آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بڑھا دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15ہزار کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.