ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 650 پچاسی روپے کم ہوکر 95 ہزار 165 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 23 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 819 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.