بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک اور مسلم ملک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

کوسوو کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے آئندہ ہفتے باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا. ملک کی تاریخ کا ایک “تاریخی لمحہ” ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ میلیزا ہرڈینج اسٹوبلا نے کہا کہ وہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گیبریل اشکنازی یکم فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا کوسوو کے لئے ایک سب سے بڑی کامیابی ہے جس کا سہرہ ہمارے مشترکہ اور ابدی اتحادی امریکہ کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کوسوو اور اسرائیل کے مابین باہمی تعلقات کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ ستمبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں کوسوو سربیا کے رہنماؤں کے سربراہی میں کیا گیا تھا۔

کوسوو کی تقریباً 97 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ باقی 3 فیصد دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد عیسائیوں کی ہے۔

The post ایک اور مسلم ملک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.