بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 پر فتح، آصف زرداری کی کراچی قیادت کو شاباش اور مبارکباد

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے این اے 249 کا الیکشن جیتنے پر کراچی کی قیادت کو شاباش اور مبارک باد دی ہے۔

آصف علی زرداری نے پی پی کراچی کے صدر سعید غنی کو این اے 249 میں کامیابی پر ٹیلی فون کرکے جیت پر مبارک باد دی۔

انہوں نے اس موقع پر پی پی کراچی کے سابق صدور مسرور احسن اور نجمی عالم کو بھی فون کیا اور انہیں بھی این اے 249 پر فتحیاب ہونے پر مبارک باد دی۔

آصف علی زرداری نے پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکانی اور سٹی ایریا 91 کے جنرل سیکریٹری آصف موسیٰ کو بھی فون کیا اور انہیں ضمنی الیکشن میں جیت پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 کی فتح، جیالوں! آپ نے کر دکھایا، جیت پر کارکنوں کو شاباش دیتا ہوں، وہ اس کے مستحق ہیں، کارکنان کی محنت سے ہم اس نشست پر جیت ممکن بناسکے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ جیالے پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی کاوشوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.