بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 میں 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار، الیکشن کمشنر کراچی

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں، جن میں سے 92 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی حلقہ 249 انتخابی سامان کی ترسیل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر نے بتایاکہ این اے 249 میں 3 لاکھ 39 ہزار 591 مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سامان کی ترسیل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر پر لوہے کا پول گرگیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سید ندیم حیدر نے بتایا کہ حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے میں مرد پولنگ اسٹیشن 76 اور خواتین پولنگ اسٹیشن 61 ہیں،پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہے، جن میں سے مرد بوتھ کی تعداد 458 اور خواتین بوتھ 338 ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

سید ندیم حیدر نے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ رینجرز اور پولیس کی پیٹرولنگ حلقے میں جاری رہے گی،2800 سے زائد پولیس اور 1100 رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر مامورہوں گے۔

الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جبکہ پریزائیڈنگ افسران سمیت تمام افسران کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.