بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج پر فردوس اعوان کا تبصرہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں صرف 40 ہزار ووٹ گننے میں ساری رات لگی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کراچی ضمنی انتخاب کے نتائج آنے میں دیر کیوں لگی؟ امید کرتے ہیں سندھ حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس وقت بازاروں میں لاپروائی کی جارہی ہے، شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے تعاون کریں، بے احتیاطی رہی تو لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ پہلی دفعہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی اجرت 19 ہزار 500 روپے مقرر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.