کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249ء پر ضمنی انتخابات کے لیے ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور این اے 249ء سے امیدوار مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے پیپرز کی جانچ پڑتال کل ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، تین دن کے دوران 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
پی ایس پی امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہوگی، اس سے قبل دو آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
ڈی آر او کے مطابق 44 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، یہ عمل 25 مارچ تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.