جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ شاہد آفریدی سے ملنے کے خواہاں

یومِ کشمیر پر بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دینے والے ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

احمد مجتبیٰ نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی سپورٹ کا شکرگزار ہوں اور مستقبل میں آپ سے ملنے کا خواہشمند ہوں۔‘

شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’احمد مجتبیٰ اسی طرح پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتے رہیں۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یومِ کشمیر پر بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دینے والے ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ سے ملاقات کا وعدہ پورا کردیا۔

خیال رہے کہ سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نے بھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میںتماشائیوں کا داخلہ 5 روز کیلئے بند کردیا گیا، کل سے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ٹیمیں 15فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی ہے۔

محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی اور 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے

لاہور جمخانہ کلب میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔

قومی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سنچری بنانے کے ساتھ ہی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کی مقبول ترین ’چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی‘ کے پہلے دن کوالیفائنگ راؤنڈ میں 115 ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوئے۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

آسٹریلین اوپن میں پہلا بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن، ایسٹونیا کی کایا کینیپی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لئے پی سی بی نے کووڈ ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جو منظوری کے لئے وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع ہوگئی ہے، ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.