بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا میں ویکسین کی سب سے کم شرح پاکستان میں ہے، فاطمہ بھٹو

معروف پاکستانی مصنف و کالم نگار اور سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سب سے کم کورونا ویکسینیشن کی شر ح رکھنے والا ملک پاکستان ہے۔

فاطمہ بھٹونے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر ملکی جریدے کی ایک رپورٹ کا لنک شئیر کیا ہے جو کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر کی شدت کے باعث پیش آنے والی صورتحال سے پڑوسی ممالک کو لاحق خطرات کے بارے میں ہے۔

یہ رپورٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ ’ایشیا میں ویکسین کی سب سے کم شرح پاکستان میں ہے۔‘

انہوں نے موجودہ صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ سرحد پار سےکورونا وائرس کی مختلف اقسام ملک میں پھیلنے لگیں، حکومت کو اس کے حل کے لیے فوری طور پر کام کرنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیاہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار کیس، 3980 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.