آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کمنٹری پینل کا حصہ نہ بننے پر مایوس ہوگئیں، اور کہا ہے کہ وہ سب کو بہت یاد کریں گی۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل 6 میں کمنٹری پینل کا حصہ نہ بننے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بڑے ٹورنامنٹ کا حصہ نہ بننے پر افسردہ ہوں۔
ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل 6 کے ساتھ جڑے تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کا بے حد سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں اور اگلے سال سب سے ملنے کے لیے پُرامید ہوں۔
واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ پی ایس ایل میں پریزنٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
Comments are closed.