بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران کے یورینئم افزودگی بڑھانے پر امریکا کا ردعمل

ایران کے یورینئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکا ایران کے یورینئم افزودگی بڑھانے کے اعلان کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

امریکا نے ردعمل میں کہا کہ ایران کےاشتعال انگیزاعلان پرتشویش ہے، ویانا میں جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانےکااعلان کردیا۔

یورینئم افزودگی 60 فیصد تک کرنے کے فیصلے کا اعلان نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.