بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران سے مذاکرات کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، امریکی صدر

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے۔

جوبائیڈن نے ایران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی روک دی تو پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت ﷲ خامنہ ای نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کی پاسداری پر ایران کی واپسی امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.