بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہل خانہ نے نعمان علی کی کارکردگی کو ٹی وی پر دیکھا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے اہلخانہ بھی ٹیسٹ میچ میں بیٹے کی کارکردگی کو ٹی وی پر لائیو دیکھتے رہے۔

نعمان علی کے والد غلام رسول اور دیگر اہلخانہ نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بیٹے کی شاندار کارکردگی کو ٹی وی پر لائیو دیکھا۔

واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جس کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی و دیگر نے سوشل میڈیا پر نعمان علی کی خوب تعریف کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.