بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، سینیٹر شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے استعفوں سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم کو پتا چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور حوس اقتدار ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.