اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں بوتھ کے اندر کیمروں کی نشاندہی کے معاملے پر اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ اور پریزائڈنگ آفیسر کو الگ الگ خطوط لکھ دیے۔
خطوط میں پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظر عام پر لانے کے مطالبے سمیت سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن اراکین کے خط کے مطابق خفیہ کیمرے نصب کرکے آئین کے آرٹیکل 226کی خلاف ورزی کی گئی، غیرقانونی اقدام کے پیچھے چھپے عناصر کو سامنےلایا جائے۔
یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کروائی جائے، برآمد کیمروں اور دیگر سامان تحویل میں لے کرمحفوظ کیےجائیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اوراپوزیشن کےنمائندوں پرمشتمل سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی چھان بین کرے۔
Comments are closed.