بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن پنجاب کے مورچے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے نے پنجاب کا رخ کیا ہے۔ اپوزیشن اب نقب زنی کر کے پنجاب کے مورچے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کل کی تسلی نہیں ہوئی ہے اب پنجاب کے مورچے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں نقب لگا کر دکھائیں، وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ن لیگ کے دونوں دھڑوں کو علیحدہ علیحدہ اعتماد میں لینا پڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.