بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن ارکان کی اسپیکر سے چھیڑ چھاڑ، ایوان میں قہقہے

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ”پڑھا ہوا تصور کیا جائے“ کہنے پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسمبلی سے چھیڑ چھاڑ کی۔

اسپیکر اسد قیصر نے مشورہ دیا کہ تمام اراکین اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلیں، شور شرابے سے گریز کریں۔

راؤ اجمل اور شازیہ صوبیہ نے ترامیم پیش کرنے سےپہلے سوال کیا کہ ”کیا پڑھا ہوا تصور کیا؟“، جس پر ایوان میں ارکان کے قہقہے گونج اٹھے۔

اسپیکر قومی اسد قیصر سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ہے،جس میں حالیہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ جی پڑھا ہوا تصور کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.