بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے 22 ہزار ایکڑ اراضی خاکستر

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں آگ نے 22 ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد متاثرہ مکانات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگلات میں بھڑکنے والی آگ تیزی سے سے رہایشی علاقوں میں پھیلتی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ اور شعبہ ہنگامی حالات کے اہل کار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو کئی علاقوں سے انخلا کی ہدایت کردی ہے،جب کہ امدادی ٹیموں لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں سرگرم ہیں۔

The post آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے 22 ہزار ایکڑ اراضی خاکستر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.