بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آدھا کراچی کچی آبادی پر مشتمل ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کم لاگت والے گھروں کے منصوبے کا سنگ بنیا د رکھ دیا، تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ آدھا کراچی کچی آبادی پر مشتمل ہے،عام آدمی کی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم کو پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرخ حبیب بھی ان کے ساتھ موجود ہیں، وزیر اعظم نے کلین ایند گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشرافیہ نے ملک کو قابو میں لیا ہوا ہے،ہمارا مائنڈ سیٹ یہ ہے کہ پاکستان ایک چھوٹے سے طبقے کا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے سرکاری اسپتال انگریزوں کے بنائے ہوئے ہیں، امیر نجی اسپتالوں اور سپر رچ بیرون ملک اپنا علاج کراتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں جن کے پاس وکیل کرنے کیلئے پیسہ نہیں ہیں،

اپوزیشن نے پی ڈی ایم کے نام سے این آر او کیلئے یونین بنی ہوئی ہے،اربوں کھربوں پتی کرپشن کا حساب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سے زیادہ گھر بنائیں جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.